اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطين اليوم نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ صہيوني ریاست کي خفيہ سيکورٹي ايجنسي کے اہلکاروں اور صہيونيوں نے غير ملکي سياحوں کے ساتھ مل کر باب المغاربہ کي جانب سے مسجد الاقصي پر حملہ کرديا –دوسري طرف تقريبا بارہ سو صہيونيوں نے مذہبي رسومات کي ادائيگي کے بہانے مشرقي نابلس ميں حضرت يوسف عليہ السلام کےروضے پر حملہ کرديا-مقامي ذرائع کا کہنا ہے کہ صہيونيوں نےيہ حملہ صہيوني سيکورٹي فورس اور فوج کے اشارے پر کيا ہے – واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطين ميں لاکر بسائے گئے صہيوني اکثر مذہبي رسومات کي ادائيگي کے بہانے فلسطين کے مختلف علاقوں ميں مقدس مقامات پر حملہ کرتے ہيں جن ميں سب سے زيادہ مسجد الاقصي کو نشانہ بنايا جاتا ہے.
.......
/169